پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل جو ملکی ترقی میں اہم کر دار اداکر سکتے ہیں: عاطف خان

پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل جو ملکی ترقی میں اہم کر دار اداکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے یوتھ افئیرزو سیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔یوتھ ہمارے ملک کا سرمایہ ہے ان کے لئے تمام پروگرام ایسے ہونا چاہئیں جس سے خواندہ اور نا خواندہ دونوں نوجوان فائدہ اٹھاسکیں،سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہی نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں نوجوانوں کے لئے مختلف پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سینئر وزیر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو یوتھ امپیکٹ چیلنج،جوان مراکز،فیمل یوتھ سنٹر،یوتھ کارنیوال اور نوجوانوں کے لئے خیبر پختوخوا حکومت کے دیگر پروگراموں سے آگاہ کیا۔عثمان ڈار نے یوتھ کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے پروگراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یوتھ کے لئے سب سے زیادہ اقدامات خیبر پختوخوا حکومت نے اٹھائے ہیں جو قابل تحسین ہیں ملکی سطح پر نوجوانوں کو خودمختار اور اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائیگا اوروزیراعظم کے ویژن کے مطابق ملک کے نوجوانوں کو ملکی سرمایہ بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں بدقسمتی سے ماضی میں وفاقی سطح پر حکومت نے نوجوانوں کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی ہے لیکن موجودہ حکومت نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ

مزید :

صفحہ اول -