پاک ایران سرحدتفتان پر زائرین دس روز سے بے یارو مددگار پڑے ہیں
پاراچنار (نمائندہ پاکستان)پاک ایران سرحدتفتان پر زائرین گذشتہ دسں دنوں سے بییارو مددگار پڑے ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کے ہزاروں دعوؤں کے باوجود یہاں مسافر ہفتوں تک حکومتی کانوائے کے منتظر رہتے ہیں تب کہیں جاکر کانوائے کا انتظام مشکل سے ہوپاتا ہے۔گذشتہ دس دن سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ایران سے زیارات سے مشرف یابی کے بعد پاک ایران بارڈر تفتان پہنچی ہے اور یہ زائرین اپنے اپنے گھر پہنچنے کی بجائے بارڈر پر خوار ہورہے ہیں جبکہ اکثر غریب زائرین کے پاس اخراجات کے پیسے تک ختم ہوگئیہیں جس کی بنا پر زائرین نے شدید گرمی کے باوجود احتجاج شروع کرکے پاک ایران گیٹ آمد ورفت کیلیے بند کردیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے ان کو بارڈر سے کوئٹہ لیجانے کے لئے فوری طور پر سرکاری کانوائے کا بندوبست کیا جائے