صوابی‘ مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں کیلئے 6 لاکھ کی امداد

صوابی‘ مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں کیلئے 6 لاکھ کی امداد

صوابی( بیورو رپورٹ) ضلع ناظم صوابی محمد زاہد خان نے یار حسین ضلع صوابی میں مکان کے گر جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کے لواحقین کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی کی جانب سے تین تین لاکھ روپے یعنی مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا انہوں نے یہ اعلان جاے وقوعہ پر فوری طور پر پہنچ کر لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے متاثرہ مکان کا دورہ کر کے معائنہ کیا اور اس میں جاں بحق بچیوں اور زخمیوں کے لواحقین اور رشتہ داروں کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہار کیا انہوں نے جاں بحق بچیوں کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے اللہ پاک سے دعا کی اور کہا کہ ضلعی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا #

مزید : صفحہ اول