ناصر عباس و دیگر کے خلاف چوتھا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

ناصر عباس و دیگر کے خلاف چوتھا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیب نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس و دیگر کے خلاف چوتھا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے ۔نیب کی جانب سے دائر کیئے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر جام خان شورو اور محمد رمضان اعوان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،جام خان شورو اور رمضان اعوان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا ،ریفرنس کے دیگر ملزمان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن خالد ظفر ہاشمی،ڈائریکٹر ریکوری سید فضل بخاری،سید افتخار حسین،عرفان خان یوسفزئی ندیم احمد صدیقی اور سید فرزند علی بھی شامل ہیں ،ملزمان پر گلستان جوہر کے 13 پلاٹس کی غیر قانونی آکشن کا الزام ہے ،ملزمان نے اختیارات جا ناجائز استعمال کیا ہے،ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو کرڑوں روپے کا نقصان ہوا،منتظم جج نے ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا