سندھ میں نرسز کا مطالبات منظور نہ ہونے کی پر احتجاج کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اساتذہ اورڈاکٹروں کے احتجاج کے بعداب سندھ میں نرسز نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دے دیاہے ۔اس ضمن میں سندھ نرسز الائنس کے صدر اعجاز کلیر ی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندراندرنرسزکے مطالبات پورے نہ ہوئے توصوبے بھرکے اسپتال بند کردیں گے۔محکمہ خزانہ فوری طور پر اپگریڈیشن اور ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی سمریز منظور کرکے وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کرے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا تو سندھ بھر کے اسپتالوں کو بند کر دینگے۔ جب تک مطالبات نہیں مانے گئے تب تک کوئی بھی اسپتال نہیں کھلیں گے۔اعجاز کلیری نے کہا کہ ہم 2017 سے انتظار کر رہے ہیں اور روزانہ کے بنیاد پہرمحکمہ صحت اور محکمہ فنانس کے چکر کاٹتے ہیں۔ہمارے سندھ بھر کے نرسز کے مسائل کو جان بوجھ کر حل نہیں کیا جاتاہے ۔