الیکٹرونکس ڈیلر،بھارتی میڈیاچینل کے آلات نذر آتش کریں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیمرا اور کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھارتی میڈیاچینلز کے مکمل بائیکاٹ کے لیے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت جمعرات کوریگل چوک پر بھارتی میڈیا چینلز نشر کرنے والے آلات سرعام نذر آتش کرکے بھارتی میڈیا چینلز کے خلاف مشترکہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔قبل ازیں جمعرات کی سہ پہر تین بجے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ایسوسی ایشن کے صدرمحمدرضوان کی دعوت پر چیئرمین پیمرامرزاسلیم بیگ،ایگزیکٹیو ممبرپیمرااشفاق احمدجمانی،DGانفورسمنٹ محمدفاروق،DGایڈمنسٹریشن حاجی آدم،RGMکراچی اشفاق احمدجمانی ، GMآپریشن محمدطاہر،GMچیئرمین فخرالدین مغل،DGMانفورسمنٹ میاں آصف اورDGMکراچی سیدمحمداویس زیدی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پیمرا کے اعلی افسران ،ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور آل پاکستان سیٹیلائٹ گڈز ایسوسی ایشن کے نمائیندوں کی مشاورت سے بھارتی ثقافت کے مکمل اور موثر بائیکاٹ کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
Bac