ملک میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ہو گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ سے بڑھ کر 10 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جن میں 56 فیصد مرد اور 44 فیصد خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ملک میں تازہ ترین ووٹرز کی تعداد10 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 657 ہوگئی ہے جو عام انتخابات میں 10 کروڑ60 لاکھ کے قریب تھی ۔تازہ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 6 کروڑ 13 لاکھ 85 ہزاز 511 کل ووٹرز میں سے 3 کروڑ 40 لاکھ 31 ہزار 548 مرداور 2 کروڑ 73 لاکھ 53ہزار 963 خواتین ووٹرز ہیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 55 فیصد مرد اور 45 فیصد خواتین ووٹرز ہیں سندھ میں 2کروڑ 29 لاکھ 25 ہزار 395 ووٹرز میں سے ایک کروڑ27 لاکھ 25 ہزار 385 مرد اور ایک کروڑ2 لاکھ 10 خواتین ووٹرز ہیں ۔اس طرح مرد ووٹرز کی تعداد 56 فیصد اور خواتین ووٹرز کی تعداد44 فیصد ہے خیبر پختونخواہ میں ایک کروڑ 53 لاکھ 63 ہزار 376 ووٹرز میں سے 87 لاکھ 16 ہزار 480 مرد اور66 لاکھ 46 ہزار 896 خواتین ووٹرز ہیں مجموعی طور پر 57 فیصدمرد اور 43 فیصد خواتین ووٹرز ہیں ۔ بلوچستان میں 43 لاکھ 68 ہزار 634 ووٹرز میں سے 25 لاکھ 24 ہزار 33 مرد اور 18 لاکھ 44 ہزار 601 خواتین ووٹرز ہیں ۔ مجموعی طور پر 58 فیصد مرد اور 42 فیصد خواتین ہیں ۔ فاٹا میں 26 لاکھ 91 ہزار 895 ووٹزر میں سے 16 لاکھ 17 ہزار 152 مرد اور 10 لاکھ 74 ہزار 743 خواتین ووٹرز ہیں س طرح مرد ووٹرز کی تعداد 60 فیصد اور خواتین 40 فیصد ہے ، اسلام آباد میں 7لاکھ 79 ہزار 846 ووٹرز میں سے 4لاکھ 13 ہزار 916 مرد اور 3 لاکھ 65 ہزار 930 خواتین ووٹرز ہیں مرد ووٹرز کی تعداد 53 فیصد اور خواتین47فیصد ہے الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کل 10 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 657 ووٹرز میں سے 6 کروڑ 28 ہزار 514 مرد اور 4 کروڑ 74 لاکھ 86ہزار 143 خواتین ووٹرز ہیں ۔مجموعی طور پر عام انتخابات 2018 کے مقابلے میں 15 لاکھ 59 ہزار 228 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی ووٹرز میں وہ ووٹرز بھی شامل ہیں جن کا ووٹ تیسرے ایڈریس کی وجہ سے منجمد ہے اور الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ منجمد ووٹرز 31 مئی سے پہلے پہلے اپنا ووٹ شناختی کارڈ پر درج ایڈریس میں سے کسی ایڈریس پر منتقل کرے بصورت دیگر الیکشن کمیشن از خود شناختی کارڈ میں درج پتے میں سے کسی ایک جگہ منتقل کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے فاٹا کے انضمام کے بعد پختونخواہ میں شامل ہونے والے علاقوں کی 16 نشستوں کے ووٹرز کو بھی ہدایت کی ہے فوری طور پر وہ اپنا ووٹ درست جگہ پر درج کریں الیکشن کمیشن جلد پختونخواہ اسمبلی کی فاٹا کے لئے مخصوص 16 جنرل نشستوں کے لئے انتخابی شیڈول جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس کے بعد خیبر پختو نخواہ کے سابقہ فاٹا کے علاقوں کی ووٹرز فہرست منجمند کردی جائے گی ۔ یاد رہے کہ فاٹا کے علاقے خیبر پختونخواہ میں ضم کر دئیے گئے ہیں اور یہاں کی صوبائی اسمبلی 16 جنرل نشستوں پر آئندہ چند ہفتوں میں انتخابات متوقع ہیں۔