صوبائی وزرا کا تھر کول کے افتتاح پر حکومت سندھ کو خراج تحسین

صوبائی وزرا کا تھر کول کے افتتاح پر حکومت سندھ کو خراج تحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، مکیش کمار چاولہ، غلام مرتضی بلوچ اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے تھر کول پاور پلانٹ کے افتتاح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس افتتاح کو پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تھر کول پاور پلانٹ کے افتتاح سے نہ صرف تھر کے باسیوں کی زندگی میں خوشحالی کا انقلاب آجائیگا بلکہ اس پاور پلانٹ کے افتتاح سے سندھ کو خصوصی طور پر اور پاکستان کو عمومی طور پر فائدہ پہنچے گا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تھر کول پاور پلانٹ کے افتتاح سے سندھ کے عوام ایک اور خواب پورا ہو گیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کی کاوشوں سے سندھ میں عوام کا معیار زندگی بہتر ہورہا ہے۔ انہوں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جو وعدے کئے ہیں وہ انہیں ہر قیمت پر پورا کریں گے اور جلد سندھ میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر