کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق چاکیواڑہ ، سعود آباد، فیروز آباد اور بریگیڈکے علاقوں میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان محمد یسین ،محمد عظیم، سفیر قریشی عرف ٹنڈا،حارش بٹ عرف شانی،احد لطیف کو گرفتار کیا جوڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ادھربغدادی کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حیدر عرف باس کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکرلی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر