نئی گج ڈیم تعمیر کیس ، سپریم کورٹ نے ایکنگ فیصلے پرسندھ حکومت سے جواب طلب
اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں ایکنک فیصلے پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ واپڈا کا پرپوزل ایکنک نے تسلیم نہیں کیا،لگتاہے لاگت کے معاملے پروفاق کی 2 اکائیوں میں غلط فہمی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا نئی گج ڈیم بن گیا؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ڈیم کی لاگت کا 50فیصدادانہیں کرسکتے، ڈیم کی تعمیرسے متعلق واپڈاکی تجویزسے متفق ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ واپڈا کا پرپوزل ایکنک نے تسلیم نہیں کیا،لگتاہے لاگت کے معاملے پروفاق کی 2 اکائیوں میں غلط فہمی ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سندھ حکومت نے اضافی رقم کا 50فیصداداکرناہے، ڈیم کی کل لاگت 46ارب، سندھ سرکارنے 10ارب دینے ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایکنک آئینی فورم ہے جس کااحترام لازم ہے،ایکنک کومعاملہ سپریم کورٹ نے بھجوایاتھا،عدالت نے ایکنک فیصلے پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
نئی گج ڈیم تعمیر کیس