بھارتی فوج یاسین ملک کو خفیہ مقام پر منتقل کر رہی ہے، مشعال ملک

بھارتی فوج یاسین ملک کو خفیہ مقام پر منتقل کر رہی ہے، مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج یاسین ملک کو خفیہ مقام پر منتقل کر رہی ہے، جیل میں نہیں ،بھارتی فوج ظلم و تشدد کے زریعے یاسین ملک کو تحریک آزادی سے الگ نہیں کر سکتی، پاکستان یاسین ملک کی آزادی کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے،مودی سے اپنا ملک سنبھالا نہیں جا رہا یہ تحریک آزادی کو کیسے سنبھالیں گے۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات یاسین ملک کو خفیہ کارروائی میں تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج یاسین ملک کو خفیہ مقامات پر منتقل کر رہی ہے،تہاڑ جیل یاسین ملک کیلئے نئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو ماضی میں بدترین جسمانی و زہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج ظلم و تشدد کے زریعے یاسین ملک کو تحریک آزادی سے الگ نہیں کر سکتی۔ مشعال ملک نے کہاکہ یاسین ملک سے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کو دبانے میں اخلاقیات بھول چکی ہے،بھارت تحریک آزادی کو دہشتگردی قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک دہشتگردی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت خطے میں ایٹمی جنگ چاہتا ہے،مقبوضہ کشمیر تاحال متنازعہ علاقہ ہے،یاسین ملک ہندوستانی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان یاسین ملک کی آزادی کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی پر دوبارہ وزیراعظم بننے کا جنون سوار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک اور جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔
مشعال ملک