پاکستان کی بھار ت کو کشمیرسمیت تمام مسائل پر پھر مذاکرات کی دعوت
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اورہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے،خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا اپنا کردارادا کررہا ہے، مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں ،خطے کو سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے،بھارت مسلسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکار کر رہا ہے، خطے میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار بھارت ہے، پاکستان کی بھارت کو نیوکلیئرمیزائل کے حوالے سے تجویزکا بنیادی مقصد ہی ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ہے، بھارت نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، بھارت کی جانب سے ایس 400 بیلاسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا،پاکستان بھارت کو کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دیتا ہے، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسائل کا واحد حل مزاکرات ہی ہوا کرتے ہیں۔ بدھ کو وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے کام کرتا رہے گا جب کہ اس وقت بھارت اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ بھارت کا بیلسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے امن کو خطرات لاحق ہوتے ہیں جب کہ خطے کو سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور ذمہ دار ملک ہے اور ہمسایوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ اس لیے ہم دوسرے ممالک سے بھی ذمہ دارانہ رویے کی توقع رکھتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو نیوکلیئرمیزائل کے حوالے سے تجویز دے رکھی ہے، تجویزکا بنیادی مقصد ہی ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ہے، بھارت نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا، پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، بھارت کی جانب سے ایس 400 بیلاسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا۔
وزیرخارجہ
اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی اور افغان سفیر مشال عاطف نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور صومالیہ نے انفراسٹرکچر کی ترقی، توانائی، ماحول، تعمیرات اور ہیلتھ کیئر سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔دوسری طرف افغان سفیر نے نے علاقائی امن بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار نبھاتا رہے گا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور افغان سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔
شاہ محمود