ملتان اور گجرات میں ایف آئی اے کی کارروائی،کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

ملتان اور گجرات میں ایف آئی اے کی کارروائی،کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ...
ملتان اور گجرات میں ایف آئی اے کی کارروائی،کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان اور گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ اور ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار سے منسلک چار منی چینجرزکے گھروں پہ چھاپہ مار کر بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ایف آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملتان میں کارروائی کرکے وسیم اور حاجی شکیل کنڈے والا کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمان غیر قانونی کاروبارسے منسلک تھے۔ایف آئی اے نے گجرات سے طیب بٹ اور جاوید کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان امریکی ڈالرز کے غیر قانونی کام سے منسلک تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے علاقے کینٹ میں واقع مال پلازہ میں قائم دو منی چینجرز کے گھروں پر جب چھاپہ مارا گیا تو ان کے گھروں سے مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ایف آئی اے کے ذرائع بتایا کہ کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی منی لانڈرنگ اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد