سوڈان میں فوج نے ریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا چارج سنبھال لیا،اہم اعلان متوقع
خرطوم (ڈیلی پاکستان آن لائن)سوڈان میں فوج نےریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا چارج سنبھال لیا،سوڈانی فوج کا اہم اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے ۔
خبرایجنسی کے مطابق سوڈان میں صدرعمر البشیر کی حکومت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں ،سوڈانی فوج نے اومدرمان شہر کے ریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا چارج سنبھال لیاہے جبکہ صدارتی محل کو بھی فوج نے گھیرے میں لے لیاہے، ریڈیو سے قومی نغمے نشر کئے جارہے ہیں ،سوڈانی فوج کا ریڈیو کے ذریعے اہم اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے ۔
واضح رہے کہ سوڈانی صدر کی حکومت کیخلاف دسمبر سے مظاہرے ہورہے ہیں ۔