انشااللہ ورلڈ کپ جیت کرٹرافی کو پاکستان لائیں گے ،سرفراز احمد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان لائی گئی ہے ،انشااللہ ورلڈ کپ جیت کراس ٹرافی کو پاکستان لائیں گے ۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان لائی گئی ہے ،انشااللہ ورلڈ کپ جیت کراس ٹرافی کو پاکستان لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا، کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے ،انہوں نے کہا کہ 10 سال بعدبین الاقومی کرکٹ کی بحالی پر سب کو مبارکباد،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے