جرمنی میں بھارتی جاسوس جوڑی پکڑی گئی
برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں بھارتی خفیہ ادارے کے لیےجاسوسی کرنیوالے بھارتی میاں بیوی پکڑے گئے جن پر فرد جرم بھی عائد کردی گئی، یہ جوڑی کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کررہی تھی ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے پراسیکیوٹر نے جاسوسی کے الزام میں بھارتی جوڑے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں پر جرمنی میں مقیم کشمیریوں، سکھوں اور ان کی تنظیموں کی جاسوسی کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، جس کی سزا 10 سال قید ہوسکتی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جرمن پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 50 سالہ بھارتی شہری من موہمن اور ان کی اہلیہ 51 سالہ کنول جیت بھارتی خفیہ اداروں کو جرمن میں مقیم کشمیریوں اور سکھوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرتے تھے۔ بھارتی ایجنسیاں اس کام کے لیے انہیں 7 ہزار 2 سو یورو دیتی تھیں۔
جرمن پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ منموہن 2015 سے بھارتی خفیہ اداروں کے لیے جرمنی میں کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کررہا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کنول جیت نے 2017 میں اپنے شوہر کے ساتھ جاسوسی کے کام میں شامل ہوئیں۔