تلور کے شکار کیلئے فیس مقرر مگر کتنی اور اب تک کتنے کروڑ روپے وصول کئے گئے؟ شاندار خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ جنگلی حیات نے تلور کے شکار کیلئے ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کو موصول ہونے والی رقم سے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کنزرویٹر جنگلی حیات شریف الدین کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے تلور کے شکار کیلئے ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ اس شکار میں استعمال ہونے والے فیلکن کیلئے ایک ہزار ڈالر فیس علیحدہ مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ کو موصول ہونے والی رقم سے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا پلان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب شہزادے صوبے کے مختلف علاقوں میں تلور کے شکار کیلئے آئے تھے اور ان سے بلوچستان میں تلور کے شکار کی فیس کی مد میں تقریباً 9 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کی گئی ہے جنہیں قواعد و ضوابط کے تحت 2 دن میں 100 تلور کے شکار کی اجازت دی گئی تھی۔