کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم جنداللہ کا مطلوب دہشتگرد اسحاق عرف گل بارودی مواد سمیت گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جنداللہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارکو کرلیاہے، دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دو دستی بم برآمد ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈ ی نے کارروائی کے دوران کالعدم جند اللہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرداسحاق عرف گل کو گرفتار کر لیا ،گرفتاردہشتگردسے خودکش جیکٹ اور دو دستی بم برآمدہوئے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم بلوچستا ن اور کراچی میں دہشتگردی کی کارروائی کیلئے داخل ہوا تھا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم 2006 میں جند اللہ میں شامل ہوا اورفغانستان میں دہشتگردی کی تربیت لی ،گرفتار ملزم کیخلاف متعدد مقدمات درج ہیں ۔