” برطانیہ ہم سے معافی مانگے “ فواد چوہدری نے برطانیہ سے سب سے بڑا مطالبہ کر دیا

” برطانیہ ہم سے معافی مانگے “ فواد چوہدری نے برطانیہ سے سب سے بڑا مطالبہ کر ...
” برطانیہ ہم سے معافی مانگے “ فواد چوہدری نے برطانیہ سے سب سے بڑا مطالبہ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے 19 ویں صدی میں کیے جانے والے مظالم پر معافی مانگے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ” میں اس مطالبے کی پرزور حمایت کرتاہوں کہ برطانوی راج کو لازمی طور پر پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے جلیاں والا باغ اور بنگال فیمین پر معافی مانگے ، یہ سانحات برطانیہ کے چہرے پر داغ ہیں اور کوہ نور ہیرا بھی لاہور کے میوزیم کو واپس کیا جائے جہاں سے یہ تعلق رکھتا ہے ۔“

یاد رہے کہ 13 اپریل 1919 میں برٹش انڈین آرمی کے فوجیوں نے کرنل ” ریگنالڈ ڈائر “ کے احکامات پر جلیاں والا باغ میں اکھٹے ہوئے والے عام شہریوں پر گولیاں برسا دیں اور کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں ، جلیاں والا باغ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں واقع ہے ، یہاں پر لوگ دراصل ایک پر امن احتجاج کیلئے اکھٹے ہوئے تھے جو کہ ان کے قومی لیڈر ز ستیا پال اور سیف الدین گرفتاری کیخلاف کیا جانا تھا ۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ بنگال فیمین واقعہ کا ذکر ہے کہ وہ دراصل 1943سے 1944 کے درمیان پیش آیا جس وقت جنگ عظیم دوئم چل رہی تھی ، اس عرصہ میں بنگال میں بڑی تعداد میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور بھوک کے باعث 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی اموات ہوئیں جس کا ذمہ دار برٹش راج کو قرار دیا جاتاہے ۔

مزید : قومی