موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے شخص کی شناخت ہوگئی

موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے شخص کی شناخت ہوگئی
موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنیوالے شخص کی شناخت ہوگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سخت نوٹس لینے کے بعد بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنے والے ندیم نامی شخص  کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر سردار عثمان بزدار نے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔ترجمان نے کہا ہے کہ موٹروے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے، اس شخص کا نام ندیم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ندیم نامی شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ندیم نے اپنی غلط شناحت کروائی اور بس ہوسٹس سے بدتمیزی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سفر کے دوران خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے شخص نے بس ہوسٹس سے بدتمیزی اور ہراساں کرتے ہوئے بس سے نیچے پھینکنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور خود کو ایف آئی اے کا مبینہ افسر بتاتا رہا۔ مسافروں نے معاملے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور