عالمی بینک کے صدر نے وزیر خزانہ اسد عمر کو یقین دہانی کرا دی

عالمی بینک کے صدر نے وزیر خزانہ اسد عمر کو یقین دہانی کرا دی
عالمی بینک کے صدر نے وزیر خزانہ اسد عمر کو یقین دہانی کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) عالمی بنک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے پاکستان میں شروع کئے جانے والے اصلاحاتی عمل کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں انہیں عالمی بنک کی مکمل تائید حاصل رہے گی وزیر خزانہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے شمشاہی اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے بد ھ کے روز تین اجلاسوں میں شرکت کی جن میں ان کی عالمی بنک کے ساتھ سے یہ ملاقات بھی شامل تھی پاکستان کے وزیر خزانہ نئی حکومت کی اقتصادی صورت حال کے بارے میں معمول کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کو اگاہ کریں گے جن سے پاکستان معاشی توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں قرضے کا حصول چاہتا ہے وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈلپٹن سے بھی ملاقات کی اور یوایس پاکستان بزنس کونسل کے رائونڈ ٹیبل اجلاس میں شرکت کی۔

وزیرخزانہ اسد عمرنے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستان کی مائیکرو اکنامک صورت حال کی تفصیل بیان کی اور انہیں بتایا کہ وہ اقتصادی بہتری کیلئے اپنے منصوبوں سے آئندہ بھی ان عالمی مالیاتی اداروں کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ وزیر خزانہ نے یوایس پاکستان بزنس کونسل کے جس اجلاس میں شرکت کی اس میں پاکستان سے بزنس کرنے والی امریکی کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک تھے جس میں کوکا کولا، پیپسی کولا، پراکٹر اینڈ گیمبل ،فیس بنک اور برٹیکسی سروس نمایاں تھیں۔

امریکی کمپنیوں نے پاکستان کی مارکیٹ میں گہری دلچپسی کا اظہار کیا انہوں نے اپنے آئندہ کے منصوبوں سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا اور ان مسائل کا ذکر کیاجو انہیں پاکستانی مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے پیش آرہے ہیں جہاں انہیں پاکستانی حکومت کی مدد درکار ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکی کمپنیوں کو یقین دلایا کہ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے ون ونڈ و آپریشن متعارف کرایا جارہا ہے وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اصلاحاتی عمل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہے ہیں۔