پراپرٹی ایکسپو 2019ء: سی پیک سے گوادر میں پسماندگی کے دائرے سمٹنے لگے، تجاویز وزیر اعظم تک پہنچائوں گا : محمود الرشید

پراپرٹی ایکسپو 2019ء: سی پیک سے گوادر میں پسماندگی کے دائرے سمٹنے لگے، تجاویز ...
پراپرٹی ایکسپو 2019ء: سی پیک سے گوادر میں پسماندگی کے دائرے سمٹنے لگے، تجاویز وزیر اعظم تک پہنچائوں گا : محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر،نیوزرپورٹر)دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو2019 ءاینڈ گوادر انوسٹمنٹ کانفرنس کے دوسرے اور آخری روز بھی مختلف ایونٹس منعقد کئے گئے۔دوسرے روز کے آغاز میں گرینڈ فیملی اینڈ ورائٹی شو پیش کیا گیا جسکے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید ‘ سابق مشیر وزیر اعلی میاں محمود احمد ،بریگیڈیئر(ر) احمد غنی ،سابق صدر ڈی ایچ اے میجر وسیم انور،ڈاکٹر مر تضی مغل تھے جبکہ تقریب میں روز نامہ پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان مجیب شامی ‘ ایڈیٹر کو آر ڈنیشن ایثار رانا ‘ ڈاکٹر ثانیہ ‘ ڈاکٹر ہمایوں طارق منیر مجیر (ر) رفیق حسرت ‘ میاں طلعت احمد اور سعید راجپوت سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہاو¿سنگ میاں محمود الرشید نے نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ بھی کیا اور سٹالز ہولڈرز سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ گوادر اور پاکستان کی ترقی کے درمیان حائل رکاوٹیں دورہونے لگیں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی بڑھتی راہیں گوادر اور بلوچستان میں پسماندگی کے دائرے سمیٹنے لگیں روز نامہ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں دو روزہ گواردر سرمایہ کاری کانفرنس میں رئیل سٹیٹ ڈویلپیئرز اور اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے درمیان درجنوں مفاہمتی یاداشتوں کے علاوہ عام شہریوں نے بھی گوادر کے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران معلوماتی سیمیناروں کے علاوہ رئیل سٹیٹ شعبے کے اہم حصہ داروں نے اپنے اپنے سٹالز لگائے گئے مختلف سٹالز میں پاکستان ک مستقبل گوادر میں ہونے والی تعمیر و رترقی کے بارے میں آگاہی کے پھرپور مظاہرے نظر آئے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس طرح کی ایکسپو سے پاکستان میں نہ صرف رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ترقی کرے گا بلکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو بھی بہتر کرنے میں مدد ملے گی اس ایکسپو میں شرکا ءکی طرف سے جو بھی تجاویز آئیں گی ان کو وزیراعظم تک پہنچایا جائے گا اور حکومت کی جانب سے پوری کوشش بھی کریں گے کہ ان تجاویز پر عمل درآمد بھی کیا جائے اس طرح کی ایکسپو کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے روز نامہ پاکستان اس سے پہلے بھی اسی طرح کی ایک ایکسپو کا انعقاد اسی مقام پر کر چکا ہے اس کے بھی بڑے فوائد عوام الناس کو ملے تھے اور اب بھی اس سے عوام الناس کو آگاہی مل رہی ہے حکومت ہائوسنگ سیکٹر کے شعبہ کو پروموٹ کرنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے اورا س سلسلے میں حکومت نے جو اب تک کام کیا ہے اس کے ثمرات جلد ہی عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

دو روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو2019 ءاینڈ گوادر انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ گوادر میں تعمیر وترقی اور سرمایہ کاری کیلئے خوبصورت کانفرنس کا انعقاد قابل تحسین ہے ملک کے چاروں کونوں سے لوگوں نے ماضی میں بھی گوادر میں سرمایہ کار ی کی او ر اب سی پیک کے بعد دوبارہ گوادر میں تعمیر و ترقی اور سرمایہ کاری کا رحجان بڑھا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گوادر کا دورہ کیا اس وقت گواد ر میں تعمیر و ترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے گوادر میں پاکستان کا دوسرا بڑا ائیرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ سڑکوں اور پانی کے منصوبوں کے علاوہ اعلی تعلیمی اداروں کے قیام کے سلسلہ میں بھی پیشرفت ہورہی ہے سی پیک سے گوادر ہی نہیں بلکہ بلوچستان کی قسمت بھی بدلنے والی ہے صوبائی وزیر نے کہا پاکستان میں بڑھتی آبادی کے پیش نظر رئیل سٹیٹ اور ہائوسنگ سیکٹرز کا روشن مستقبل ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دوسرے مقررین سابق صدر ڈی ایچ اے میجر رفیق حسرت نے کہا کہ آج جس پاکستان کے خطہ کے بارے میں آج لوگوں نے اظہار خیال کیا وہ اللہ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے وہ ایک تاریخ ہے نہ صرف ماضی میں ایک تاریخ تھی انشاء اللہ پاکستان کے مستقبل کی بھی و ہ تاریخ ہے اور جو لوگ آج گوادر کے ساتھ جڑ جائیں گے ان کا نام مستقبل میں شاندار لوگوں میں شمارہوگا۔اس حوالے سے سیکریٹری فنانس ( جی بی ڈی اے) طارق منیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہرحکومت ہی گوادر کو بیچے کی کوشش کرتی ہے مگر خوش قسمتی سے یا بدقسمتی سے اب تک کسی نے اس کیلئے کچھ نہیں کیا میں آج گوادر کے قد کی بات کروں گا گوادر میں پانی نہیں پینے نہانے اور کپڑے دھونے کیلئے پانی خریدنا پڑتا ہے اس لئے وہاں پر شجرکاری نہیں کی جا سکتی ایک وقت تھاجب سہولیات موجود تھیں گوادر میں اشیا ایران سے آتی ہے گوادر ہمارا سہانہ مستقبل ہے اور وہ ہماری تقدیر بدلے گا یہ کس طرح سے ہوگا یہ حکومت ہی بتاسکتی ہے ۔

جنرل سیکرٹری ( جی بی ڈی اے)باسط محمود ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو بہت کامیاب رہی اور اس کا سارا کریڈٹ مجیب الرحمن شامی کو جاتا ہے جنہوں نے گوادر کے حوالے سے عوام کو بہت اچھے اندار سے آگاہ کیا جس سے لوگوں کو اس کی اہمیت سے آگاہی حاصل ہوئی گوادر میں انڈسٹری کمرشل،ریذیڈنٹس سب موجود ہے وہاں پر سیر و تفریح کے لئے جایا جاسکتا ہے ایک بہت اچھا مقام ہے ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ عزیز چوہدری نے کہا کہ گوادر کو پاکستان کے رہائشیوں کیلئے شیئر کرنے کاخیال آیا اور سی پیک کے حوالے سے جو گوادر کی اہمیت دیکھی تو گوادر سی پیک کا دل ہے یہ اصل میں چائنہ کا پراجیکٹ ہے اسلئے یہ ایک حقیقت ہے اور تکمیل تک پہنچے گی۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر غلام مرتضی مغل، میاں طلعت احمد سابق صدر ڈی ایچ اے و چیئرمین الخدمت گروپ ،میجر انور ڈار سینئر نائب صدر ڈی ایچ اے میجر سید راجپوت نعیم خان صدر سندھ جی بی ڈی اے اوافان قریشی جوائنٹ سیکرٹری جی بی ڈے اے ، شہزادہ علی ذوالقرنین، میاں اشفاق انجم اور ایثار رانا نے بھی اظہار خیال کیااور گوادر سٹی کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایک بہت اچھا پراجیکٹ ہے جس سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے اور آج شہری اس سے استفادہ حاصل کرکے اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں سی پیک کی وجہ سے اس کی پوری دنیا میں بہت اہمیت بڑھ گئی ہے اور جس طرح سے لوگوں نے اس ایکسپو میں دلچسپی لی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اس سے ضرور مستفید ہوں گے۔

قبل ازیں روز نامہ پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان مجیب شامی نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو 2019 میں شرکت کیلئے آنیوا لے مہما نان گرا می کو خوش آمد ید کہتا ہو ں اور روزنا مہ پا کستان ،چینل 24 ،اور میڈا س کمیونی کیشن کی طرف سے شکرگزار ہو ں کہ آپ سب ایکسپو میں تشریف لا ئے۔انہو ں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ایکسپو سے پاکستان میں کا رو با ر کو مزید ترقی ملے گی۔انہو ں نے کہا کہ اس کامیاب ایکسپو کو منعقد کروا نے پر ٹیم روزنا مہ پا کستا ن شہزا دہ ذولقر نین ، اشفا ق انجم کو بھی مبا رکبا ردی۔