اثاثہ جات ریفرنس، علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

اثاثہ جات ریفرنس، علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع
اثاثہ جات ریفرنس، علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کردی ،عدالت نے 20 اپریل کو مکمل پورٹ طلب کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو جوڈیشل ریمانڈختم ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ ریفرنس کاکیابنا؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیاکہ ابھی تفتیش مکمل کررہے ہیں تھوڑاوقت چاہیے،عدالت نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ کب سے آپ یہ الفاظ کہہ رہے ہیں،تفتیشی نے کہا کہ ریکارڈابھی ملاہے جس کے باعث ریفرنس دائرنہیں کرسکے،کچھ ریکارڈعلیم خان کی طرف سے فراہم نہیں کیاجارہا۔
وکیل علیم خان نے کہا کہ تمام ریکارڈنیب کوفراہم کردیاہے،وکیل نیب نے کہاکہ علیم خان کیخلاف تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں،جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ کب تک تحقیقات چلنی ہیں؟عدالت نے دلائل سننے کے بعد علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 20 اپریل تک توسیع کردی اور مکمل رپورٹ طلب کرلی۔