لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کیخلاف کارروائی سے روک دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کیخلاف کارروائی سے روک دیااور سابق سفیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے 24 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق سفیرعلی جہانگیرصدیقی کی نیب انکوائری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے نیب کو علی جہانگیرکیخلاف کارروائی سے روک دیا ۔عدالت نے علی جہانگیرصدیقی کونیب لاہورمیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا اورنیب سے 24اپریل تک جواب طلب کرلیا۔