” آپ دیوانے ہو گئے ہیں ؟ وہ مجھے ۔۔۔“صحافی نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حکام سے میٹنگ میں بات چیت کے بارے پوچھا تو اسد عمر نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہنسنے لگا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے سالانہ سپرنگ میٹنگز کی سائڈلائنز پر دبئی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی جس دوران انتہائی اہم ترین امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔
” دی نیوز“ کے مطابق دبئی میں صحافیوں نے اسد عمر کو گھیر لیا اور ان سے سوالات کرنے کی کوشش کی ، ایک صحافی نے ان سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی جس پر وزیر خزانہ کے چہرے پر بڑی سی مسکراہٹ آئی اور انہوں نے کہا کہ ” آپ دیوانے ہو گئے ہیں ؟ وہ مجھے پاکستان میں لینڈ نہیں کرنے دیں گے “۔
اسد عمر کی جانب سے یہ بات محض مذاق اور خوشگوار موڈ میں کی گئی جسے سن کر وہاں موجود تمام صحافی اور اسد عمر کے ساتھ بھی زور دار قہقہ لگا کر ہنس پڑے ۔اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ اسدعمر نے ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر ”ہارٹ وگ شیفر “ سے ملاقات کی۔اسلام آباد میں روانگی سے قبل انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ فنڈنگ پیکج سے متعلق بات چیت آخری مراحل میں ہے ۔