شوہر کو بازیاب نہ کرایا تو بچوں سمیت خودکشی کر لوں گی،لاپتہ شخص کی اہلیہ کی عدالت میں دھمکی

شوہر کو بازیاب نہ کرایا تو بچوں سمیت خودکشی کر لوں گی،لاپتہ شخص کی اہلیہ کی ...
شوہر کو بازیاب نہ کرایا تو بچوں سمیت خودکشی کر لوں گی،لاپتہ شخص کی اہلیہ کی عدالت میں دھمکی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں لاپتہ شخص کی اہلیہ نے خودسوزی کی دھمکی دیدی، خاتون کا کہنا ہے کہ مشتاق عرف عادل(شوہر) 4 سال سے لاپتہ ہے،بچوں کوباپ سے ملوادیں،مشتاق کوبازیاب نہ کرایاتوبچوں سمیت خودکشی کرلوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 50 سے زائدلاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی،لاپتہ شخص کی اہلیہ نے عدالت کو بتایا کہ میراشوہر مشتاق عرف عادل 4 سال سے لاپتہ ہے،بچوں کوباپ سے ملوادیں،خاتون نے کہا کہ مشتاق کوبازیاب نہ کرایاتوبچوں سمیت خودکشی کرلوں گی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مشتاق مطلوب ہے مگرسراغ نہیں مل رہا،عدالت نے متعلقہ حکام کوٹھوس اقدامات کاحکم دیدیا،عدالت نے شہری وقارکی گمشدگی پروفاقی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے ریاست اللہ ودیگرکی گمشدگی پرآئی جی سندھ اوردیگرسے جواب طلب کرلیااورایف آئی اے کولاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری معلوم کرنےکی ہدایت کردی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی