دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات کی ریکنگ جاری ، پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل، پنجاب یونیورسٹی کونسے نمبر پر ہے ؟ جانئے

دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات کی ریکنگ جاری ، پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل، ...
دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات کی ریکنگ جاری ، پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل، پنجاب یونیورسٹی کونسے نمبر پر ہے ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)” کیو ایس “ ورلڈ یورنیورسٹی نے 2019 کی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیز کی نئی ریکنگ جاری کر دی ہے جن میں 7 پاکستانی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں میں اسلام آباد کی” انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ سائنسز “(PIEAS) سب سے اوپر ہے جس کا ریکنگ میں نمبر 397 ہے ۔ جبکہ اس کے بعد انتہائی معروف یونیورسٹی ” نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)اس فہرست میں 417 نمبر پر موجود ہے اور اس کے بعد قائداعظم یونیورسٹی ہے ۔قائداعظم یونیورسٹی 551 سے 560 کے درمیان ہے، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)701 سے 750 ، کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی 751 سے 800 ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) 801 سے ایک ہزار کے درمیان ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی بھی 801 سے 1000 کے درمیان آتی ہے ۔
تاہم اس ریکنگ میں سندھ ، خیبر پختون خواہ ، اور بلوچستان کی کوئی بھی یونیورسٹی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔ اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر’ ’میسا چوسٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی “ کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سیٹنفورڈ اور تیسرے پر ہاورڈ یونیورسٹی ہے تاہم اس فہرست میں چوتھا نمبر کلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پاس ہے اور پانچویں پوزیشن پر آکسفورڈ یونیورسٹی براجمان ہے ۔