تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی فرخ حبیب کا ٹوئٹراکاﺅنٹ معطل

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی فرخ حبیب کا ٹوئٹراکاﺅنٹ معطل
تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی فرخ حبیب کا ٹوئٹراکاﺅنٹ معطل

  

لاہور(ویب ڈیسک) فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پالیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کامائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرکا اکاو¿نٹ معطل کردیاگیا۔

فرخ شہبازشریف کی سوشل میڈیا ٹیم کوبھی اکاﺅنٹ معطل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم جب ان کا اکاﺅنٹ لاگ ان کرنے یا پروفائل وزٹ کریں تو معطل ہونے کا میسج دکھائی دیتا ہے ۔یادرہے کہ فرخ حبیب سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور وہ پاکستانی سیاست کے علاوہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر اپنا ردعمل اور حلقے کی سرگرمیوں سے آگاہی بھی سوشل میڈیا پر دیتے رہتے تھے۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعلی پنجاب کے مشیرشہبازگل کا بھی ٹویٹر اکاو¿نٹ بھی معطل ہوگیا تھاتاہم بعدازاں بحال کردیاگیا۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور