ورلڈکپ سے پہلے پی سی بی میں تبدیلیوں کی لہر چل پڑی، کس کس نے استعفیٰ دیدیا؟ خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ صہیب شیخ اور جنرل منیجر مارکیٹنگ کامل خان نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجی لینس کرنل ریٹائرڈ اعظم بھی پی سی بی کو چھوڑ دینے والوں میں شامل ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کیلئے بھی نئے چہرے نظر آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی بتدریج پی سی بی میں تبدیلیاں لاتے ہوئے نئی انتظامی ٹیم متعارف کروانے کیلئے کام کر رہے ہیں اس لئے آئندہ چند روز میں مزید عہدیداروں کی رخصتی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی پی ایس ایل4 شروع ہونے سے پہلے ہی رخصت ہو گئی تھیں۔