حنیف عباسی کی رہائی، خواجہ آصف بھی میدان میں آ گئے

حنیف عباسی کی رہائی، خواجہ آصف بھی میدان میں آ گئے
حنیف عباسی کی رہائی، خواجہ آصف بھی میدان میں آ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے حنیف عباسی کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”الحمد اللہ۔۔۔ حنیف عباسی اللہ تیرا حامی و ناصر ہو۔“

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے انسداد منشیات کی عدالت سے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

حنیف عباسی نے اپنی درخواست میں مو¿قف اپنایا تھا کہ انسداد ِمنشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا، کیس میں نامزد دیگر 7 ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا لہٰذا عدالت سزا معطل کرکے ضمانت منظور اور رہا کرنے کا حکم دے۔

مزید : قومی