آشیانہ کی طرح منی لانڈرنگ کا الزام بھی غلط ثابت ہوگا :حمزیہ شہباز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آشیانہ اور کمپنیوں میں سے کچھ نہیں ملا تو اب منی لانڈرنگ کا الزام لگادیا ، عمران خان کا منی لانڈرنگ کا الزام غلط ثابت ہوگا ، عمران خان کھلاڑی نہیں بلکہ کھلنڈرے ہیں، یہ جھوٹے شخص ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کا منی لانڈرنگ کا الزام غلط ثابت ہوگا ، عمران خان کھلاڑی نہیں بلکہ کھلنڈرے ہیں، یہ جھوٹے شخص ہیں، میں جیلوں سے نہیں ڈرتا بلکہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں، مجھے جیلوں سے نہ ڈراﺅ میں تمہارا مقابلہ کروں گا ، جب آشیانہ اور کمپنیوں میں کچھ نہیں ملا تو اب منی لانڈرنگ کا الزام لگادیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی یہ قوم تم کو نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دیگی ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں تناﺅ ہے لیکن ہم بکھرے ہوئے ہیں، آج پاکستان کے دشمن پاکستان کودہشتگر ثابت کرنا چاہ رہے ہیں، عمران خان کوچاہئے تھا کہ اس وقت آل پارٹیز کانفرنس بلاتے اور قوم کواکٹھا کرتے ، وقت کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ عمران نیازی سیاسی شہید بنیں ، ہم جو کرنا ہے کریں گے لیکن ان کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ میں ہر پیشی پر گیاہوں ، عمران نیازی شریف نیازی کے حوالے سے بھول میں ہیں ، ہم نے تین میٹرو بنائی ہیں ، موٹروے بنائی ہے ، آپ سے پشاور میں ایک میٹرو نہیں بن سکی ، اس کے باوجود شرم نہیں آتی ، میں نے دس سال نیب کا مقابلہ کیا ، مجھے نیب سے نہ ڈراﺅ ، تم مہنگائی کروگے تو میںتمہارا مقابلہ کروں گا، تم نے غریبوں کی چھت گرادی ، آج بنی گالا میں تمہاری رہائش گاہ غریبوں کا مذاق اڑارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور نیب کو حمزہ کی یاد ستا رہی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے کنیٹنرپرجووعد ے قوم سے کئے وہ پورے کریں، قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے ،عمران خان شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں ، نوازشریف،شہبازشریف،خواجہ برادران کوگرفتارکیا گیا، انٹرپول نے حسین نوازکوگرفتارکرنے سے روک دیا، نیازی صاحب نے3ماہ بعدسانحہ ساہیوال کے متاثرین کوچیک دیئے، نیازی صاحب اب قوم تمہارامحاسبہ کرےگی۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کوڈالرکی قدرمیں اضافے کامیڈیاکے ذریعے پتاچلتاہے، نیازی صاحب پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہوگیا،موجودہ حکومت نے معیشت کابیڑہ غرق کردیا، میں نیب اورعمران نیازی کی گیدڑبھبھکیوں سے نہیں ڈرتا،مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے،حمزہ شہباز نے کہاکہ مجھے کوئی جیلوں سے نہ ڈرائے ، عمران نیازی دوغلااورجھوٹا آدمی ہے۔