مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی
مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پا کستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جیونیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ، ان کو سینے میں تکلیف کے ساتھ قے کی شکایت ہے جس پر ان کو فوری طورپر ہسپتال لے جایا گیا ۔ ہسپتال میں ڈاکٹر مولانا فضل الرحمان کاطبی معائنہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف انتہائی متحرک ہیں، چند روز قبل وہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور ملین مارچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں، اس حوالے مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے دوروز قبل ملاقات کی تھی اور گزشتہ رات سابق صدر آصف علی زرداری سے ملے تھے ، ملاقات کے بعد دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔

مزید :

قومی -