”حکومت ایک ارب نوکریوں کا اعلان کرنے والی ہے“فیصل واوڈا نے سیاستدانوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،عوام کے ساتھ مذاق کرنے لگے

”حکومت ایک ارب نوکریوں کا اعلان کرنے والی ہے“فیصل واوڈا نے سیاستدانوں کے ...
”حکومت ایک ارب نوکریوں کا اعلان کرنے والی ہے“فیصل واوڈا نے سیاستدانوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ،عوام کے ساتھ مذاق کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت اگلے دو ہفتوں میں ایک ارب نوکریوں کا اعلان کرے گی ۔نیوز ویب سائٹ ’بزنس ریکارڈر‘میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق فیصل واوڈا نے ایک نئے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کمزور معیشت اور افراط زر میں اضافے کی ذمہ دار مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے نوکریوں میں اتنی کمی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے قائم ہوئی اور یہ ہی لوگ مشکل حالات میں بھی حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے ،مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ نے مشکوک ساکھ کے باعث عوامی اعتماد کھو دیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افراط زر ،بے روز گاری اور انرجی کرائسز بھی مسلم لیگ ن کی حکومت میں بڑے مسئلے رہے لیکن وہ ان مسائل کو ختم کرنے کے بجائے پیسے لوٹنے اور سڑکیں بنانے میں مصروف رہے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق دوسری جانب فیصل واوڈا نے اس خبر پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے ،اس پر ادارہ مجھ سے معافی مانگے یا پر قانونی کارروائی کے لیے تیار رہے ۔

مزید :

قومی -