پاکستان میں دریافت ہونیوالے تیل وگیس کے ذخائر کتنے بڑے ہونگے؟وزیر مملکت حماد اظہر نے بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہاہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کاذخیرہ نکل آیاتو یہ دنیاکے دس بڑے تیل وگیس کے ذخائر میں سے ایک ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہاہے کہ سمندری حدود میں تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے ڈرلنگ کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں سے تیل وگیس کی دریافت ہوگئی تو تیل وگیس کا یہ ذخیرہ دنیا کے ”ٹاپ ٹین“ ذخائر میں شامل ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فیصل واڈاکا نوکریوں کے حوالے سے بیان بھی اسی تناظر میں دیا گیاہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں جاری ڈرلنگ کے عمل کے نتیجے میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہونے کی امید ہے ۔