عدالتوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا ہر شخص پر لازم ہے :مجیب الرحمان شامی

عدالتوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا ہر شخص پر لازم ہے :مجیب الرحمان شامی
عدالتوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا ہر شخص پر لازم ہے :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ اگر عدالتیں نہ ہوں تو وکلاءکی حیثیت جامعہ اشرفیہ کے مفتیوں سے زیادہ نہیں ہوگی ، عدالتوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھا ہر شخص پر لازم ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ وکلاءکو معلوم ہونا چاہئے کہ اگر عدالتیں نہ ہوں تو وکلاءکی حیثیت جامعہ اشرفیہ کے مفتیوں سے زیادہ نہیں ہوگی ، عدالتوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا ہر شخص پر لازم ہے ۔
بھارتی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ پہلی بار ہندوستان میں یہ ہوا کہ مسلمانوں کی نمائندگی ہونہیں پارہی ، پی جی پی نے جو انتہاپسندی کا رویہ اختیار کیاہے ، اس نے کانگریس کو بھی دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے ، اس وقت 12کروڑ ووٹر ز فہرستوں میں شامل نہیں ہیں،کئی جگہ یہ شکایت ہوئی ہے کہ انتخابی فہرستوں سے مسلمانوں، دلتوں اور عیسائیوں کے ووٹ غائب کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -