حنیف عباسی کے ساتھ ”ننگی زیادتی“ کی گئی :سلیم صافی کا دعویٰ

حنیف عباسی کے ساتھ ”ننگی زیادتی“ کی گئی :سلیم صافی کا دعویٰ
حنیف عباسی کے ساتھ ”ننگی زیادتی“ کی گئی :سلیم صافی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ حنیف عباسی کا کیس باقی سیاسی لیڈر وں کے کیس سے مختلف ہے ، یہ جس دور کا کیس تھا تو اس وقت وہ حکومت میں نہیں تھے ، ان کے ساتھ جو ننگی زیادتی کی گئی ، اس کی عدالتی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ حنیف عباسی کا کیس باقی سیاسی لیڈر وں کے کیس سے مختلف ہے ، یہ جس دور کا کیس تھا تو اس وقت وہ حکومت میں نہیں تھے ، ان کے ساتھ جو ننگی زیادتی کی گئی ، اس کی عدالتی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، سالوں سے کیس چل رہا تھا ،اس پر کوئی فیصلہ ہورہا تھا اور نہ سماعت ہورہی تھی لیکن جب الیکشن آگئے تو رات کوفیصلہ سنا دیا گیا ، یہ فیصلہ نا انصافی اور ظلم پر مبنی فیصلہ تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ان کو ریلیف ملاہے ، یہ بھی کافی نہیں ہے ، سو ال یہ ہے کہ ان کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے ، اس پرہمارے ہاں کوئی ایسا نظام نہیں ہے کہ جس نے زیادتی کی ہو، اس سے کوئی باز پرس کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اچھے دن آرہے ہیں اور مکافات عمل کے تحت تحریک انصاف والوں کے برے دن آنیوالے ہیں۔

مزید : قومی