حنیف عباسی کیس میں ایفی ڈرین کس کو بیچی گئی؟آئینی ماہر بابر ستار نے اہم قانونی سوال اٹھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ ا یفی ڈرین کیس میں یہ بات نہیں کہ حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کس کوبیچی گئی ؟بلکہ ا س بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا تھا کہ ان کو ایفی ڈرین کا کوٹہ ملا تھا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے بابرستار نے کہا کہ ضمانت ہر کسی کاحق ہے ، بیل ہر صورت ملنی چاہئے ، مقدمے کے دوران جیل میں بند رکھنا ، بدقسمتی سے اسی کوسزا سمجھا جاتا ہے ، اس کے علاوہ میڈیا ٹرائل کیا جاتاہے ، ایک شخص کے بار ے میں ایک رائے بنا دی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے ایک حج کیس چلا تھا ، وہ جیل میں بھی رہے لیکن کچھ یھی ثابت نہیں ہوسکا ، اسی طرح حنیف عباسی کے ساتھ بھی ہوا ، ایفی ڈرین کیس میں یہ بات نہیں کہ ان کی جانب سے ایفی ڈرین کسی کوبیچی گئی بلکہ ا س بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا تھا کہ ان کو ایفی ڈرین کا کوٹہ ملا تھا ۔