وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں سرحدوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس سے قبل 4اپریل کو وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا ۔اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 11 مارچ 2019 کو بھی وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے کردار کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، تاہم اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے رہیں گے۔