وزارت قومی صحت ڈینگی کی روک تھام کے بر وقت اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے:عامر محمود کیانی 

وزارت قومی صحت ڈینگی کی روک تھام کے بر وقت اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنا رہی ...
وزارت قومی صحت ڈینگی کی روک تھام کے بر وقت اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے:عامر محمود کیانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ وزارت قومی صحت ڈینگی کی روک تھام کے بر وقت اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ڈینگی کی روک تھام اور تدارک بارے دیہی علاقہ ترلائی اسلام آباد میں آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزارت قومی صحت ڈینگی کی روک تھام کے بر وقت اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے،تمام متعلقہ ادارے ڈینگی بخار سے نبردآزما ہونے اور اس کے تدارک کے لیے فوری پلان ترتیب دیں جبکہ ہسپتال ڈینگی لاروا خاتمے کے اقدامات ، تشخیص کی سہولت، بیڈز اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ عوام، کونسلرز اور عوامی نمائندے ڈینگی کے تدارک کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، گھر کے اندر اورگھروں کے باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،  پانی کے برتن مثلاً گھڑے، مٹکے، ڈرم، حمام اور ٹینکی کو اچھی طرح سے ڈھانپ کر رکھیں،ٹائر شاپس، کباڑخانوں کے بارے میں جو ہدایات ہیں ان پر عمل کریں۔وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ بخار اور جسم میں شدید درد ہو تو قریبی ہسپتال میں جا کر ڈینگی مرض کی تشخیص کروائیں،تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مکمل علاج کی مفت سہولت موجود ہے، وزارت صحت نے تمام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں کو ڈینگی کے خاتمے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،محکمہ صحت کی ٹیمیں اس بارے میں مرض کے نمودار ہونے سے پہلے ہی گھر گھر جا کر آگاہی پھیلا رہی ہیں۔