حفیظ اللہ نیازی نے وزیر اعظم عمران خان کے آزمودہ فارمولے کے بارے میں وضاحت کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان کا ایک آزمودہ فامولہ ہے کہ جب گھیرا جائے تو حملہ کردو،اس وقت مہنگائی کی وجہ سے جو میڈیا اور عوام نے ان کو گھیرا ہواہے تو عمران خان نے کابینہ کو یہ سارے گر بتائے ہوں گے کہ حملہ کردو، اس لئے تحریک انصاف کی جانب سے دن رات جھوٹ بولا جارہا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جیل میں حنیف عباسی کی نواز شریف کے ساتھ ایک تصویر نظر آگئی تھی جس پر حنیف عباسی کواٹک جیل میں بھیج دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے حنیف عباسی کے حوالے سے کیابات کی جاتی؟ ساری مسلم لیگ ن پر تو قیامت ڈھا دی گئی تھی ، ایک چیف جسٹس ایک حلقے میں انتخابی مہم پر پہنچ جائیں اور بعد میں کہا جائے کہ میں یہاں انتخابی مہم کیلئے نہیں آیا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ایک آزمودہ فامولہ ہے کہ جب گھیرا جائے تو حملہ کردو،اس وقت مہنگائی کی وجہ سے جو میڈیا اور عوام نے ان کو گھیرا ہواہے تو عمران خان نے کابینہ کو یہ سارے گر بتائے ہوں گے کہ حملہ کردو، اس لئے تحریک انصاف کی جانب سے دن رات جھوٹ بولا جارہا ہے ۔