امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی پاکستان پہنچ گئے ،ائیر پورٹ پر کن شخصیات نے استقبال کیا ؟تصاویر سامنے آ گئیں

امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی پاکستان پہنچ گئے ،ائیر پورٹ ...
امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی پاکستان پہنچ گئے ،ائیر پورٹ پر کن شخصیات نے استقبال کیا ؟تصاویر سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی پاکستان پہنچ گئے ،ائیرپورٹ کے اندر کی تصاویر روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق امام حرمِ کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی پاکستان کے 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ،امام حرم کعبہ کو ائیر پورٹ پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ،سعودی سفیر نواف سعید المالکی ،پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

 امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی دورہ پاکستان کے موقع پر کل فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ ارشاد فرمائیں گے اور نماز کی امامت بھی کریں گے ،جڑواں شہروں سے ہزاروں فرزندان توحید کل نماز جمعہ امام حرم کی اقتدا میں ادا کریں گے ،اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی13 اپریل کو  وہ سعودی سفیر نواف سعید المالکی  کی دعوت پر کنونشن سینٹر میں ملک بھر کے علما و مشائخ سے خطاب کریں گے  جبکہ 14 اپریل کو  پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ میں علامہ طاہر محمود اشرفی کی دعوت پر خصوصی خطاب کریں گے۔ 15 اپریل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے اور اسی روز علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ میں بھی امام حرم  کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے ۔

مزید :

قومی -