ہانگ کانگ کے تجارتی و کاروباری وفد کا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ

ہانگ کانگ کے تجارتی و کاروباری وفد کا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ
ہانگ کانگ کے تجارتی و کاروباری وفد کا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہانگ کانگ کے بارہ رکنی تجارتی و کاروباری وفد نے  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ کیا،وفد میں پاکستان قونصلیٹ ہانگ کانگ کے سینئرافسر علی اعوان، پاکستان چیمبرآف کامرس ہانگ کانگ کی نائب صدر ڈاکٹر ایلن لاؤ،ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کی ایشیا کمیٹی کے چیئرمین مسٹر بہزاد سمیت تجارت، صنعت اور آئی ٹی سے متعلق نمایاں شخصیات شامل تھیں۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے وفد کو پی آئی ٹی بی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی ٹی بی ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہانگ کانگ کے وفد نے پی آئی ٹی بی کی آئی ٹی کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کو سراہا اور انٹرپرینورشپ‘ سٹارٹ اپس ‘ آئی ٹی پارکس اور ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور دو طرفہ کاروباری و سماجی روابط بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ بریفنگ میں پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف‘ ساجد لطیف ‘وقار نعیم قریشی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔