قانون دان کامران مرتضیٰ نے حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے کی جانیوالی آئینی غلطی کی نشاندہی کردی

قانون دان کامران مرتضیٰ نے حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے کی جانیوالی آئینی ...
قانون دان کامران مرتضیٰ نے حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے کی جانیوالی آئینی غلطی کی نشاندہی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے لئے ممبران کے نام بھجوانے پر حکومت اور اپوزیشن سے غلطی ہوئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کیلئے تین تین نام بھجوادیئے گئے ہیں ، اس حوالے سے حکومت او ر اپوزیشن دونوں کی جانب سے غلطی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کا نام بھیجنے سے پہلے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کے ممبران کے لئے دیئے جانیوالے ناموں پر مشاورت کی جانی چاہئے تھی جو نہیں کی گئی ۔

مزید : قومی