طلال چودھری نے شہبازشریف پر کی جانیوالی تنقید کی وجہ بیان کردی

طلال چودھری نے شہبازشریف پر کی جانیوالی تنقید کی وجہ بیان کردی
طلال چودھری نے شہبازشریف پر کی جانیوالی تنقید کی وجہ بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کونواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونے پر تنقید کاسامناہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کونواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونے پر تنقید کاسامناہے ،سوال یہ ہے کہ حنیف عباسی کوچھ ماہ کیلئے جیل میں کیوں رکھا گیا ، مقدمات سیاسی نوعیت کے اور الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے بنائے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے کسی فرد کونہیں چھوڑا جارہا، شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا اور حمزہ شہباز کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

مزید :

قومی -