این اے 75 ڈسکہ میں لیگی امیدوار کی فتح پر حمزہ شہباز نے بیان جاری کردیا

این اے 75 ڈسکہ میں لیگی امیدوار کی فتح پر حمزہ شہباز نے بیان جاری کردیا
این اے 75 ڈسکہ میں لیگی امیدوار کی فتح پر حمزہ شہباز نے بیان جاری کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا ڈسکہ انتخاب میں فتح پر اظہار تشکر کیا ہے۔

ڈسکہ ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا اللہ تعالی کا شکراداکرتے ہیں جس نےعوام کی فتح کا سورج طلوع کیا، آج عوام اور ووٹ جیت گیا، ووٹ چور سلیکٹڈ مافیا ہار گیا۔ ڈسکہ کے زندہ باد عوام نے ووٹ چوری، آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی چوروں سے بدلہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے شیر دلیر عوام نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت اور حب الوطنی پر مہر لگائی۔ عوام نے فیصلہ سنادیا کہ پاکستان میں ووٹ چوروں، پریذائیڈنگ افسران کے اغواکاروں کی کوئی جگہ نہیں، عوام نے فیصلہ سنادیا کہ سلیکٹڈ نیازی گھر جاؤ، معیشت، روزگار، سٹیٹ بینک کو کھاجانے والے کو قوم نے مسترد کردیا۔

حمزہ شہباز کے مطابق مسلم لیگ (ن) پر مہر کامطلب ہے کہ عوام مہنگائی کرنے والے آٹا چینی دوائی چور مافیا سے نجات چاہتے ہیں، ڈسکہ کے عوام کی لائی تبدیلی پورے پاکستان میں تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -