مون سون کی بارشوں کے حوالے سے انتظامات، پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

مون سون کی بارشوں کے حوالے سے انتظامات، پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھالیا
مون سون کی بارشوں کے حوالے سے انتظامات، پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے مون سون انتظامات کے لئے واسا کو 42 کروڑ 50 لاکھ کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واسا نے رواں مالی سال  میں مون سون آپریشنز کی مد میں گرانٹ مانگی تھی ۔ حکومت پنجاب کے محکمہ خزانہ نے واسا لاہور سمیت پنجاب کے پانچوں واسا کو 58 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ سب سے زیادہ شئیر واسا لاہور کو 42 کروڑ پچاس لاکھ مون سون انتظامات کے لئے جاری کیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے مون سون فنڈز جاری کرنے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مزید :

قومی -