وزیر خارجہ آج اہم دورے پر جرمنی روانہ ہونگے

وزیر خارجہ آج اہم دورے پر جرمنی روانہ ہونگے
وزیر خارجہ آج اہم دورے پر جرمنی روانہ ہونگے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمن ہم منصب کی دعوت پرآج ( اتوار کو )جرمنی روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ ہو رہے ہیں، وہ جرمنی کے وزیر خارجہ کی دعوت پر 11 سے 13 اپریل تک دورہ کریں گے، دورے کے دوران جرمن ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے۔بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ پاک جرمنی تعلقات کا جائزہ لیں گے، وزرائے خارجہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت، دفاع، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کے مطابق امسال پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ جرمنی میں ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی موجود ہیں۔

مزید :

قومی -