شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟ برطانوی شاہی خاندان نے اعلان کردیا

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟ برطانوی شاہی خاندان نے اعلان ...
شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟ برطانوی شاہی خاندان نے اعلان کردیا
سورس:   Instagram

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکہ برطانیہ کے آنجہانی شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا کی جائیں گی۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آنجہانی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ونڈزر کاسل میں 17 اپریل کو ادا کی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آخری رسومات میں شاہی خاندان چھوڑنے والے شہزادہ ہیری بھی شرکت کریں گے تاہم ان کی اہلیہ میگھن مارکل برطانیہ نہیں جائیں گی۔

خیال رہے کہ شہزادہ فلپ کا انتقال جمعہ کو 99 برس کی عمر میں ہوا تھا۔ انہوں نے برطانیہ کی موجودہ ملکہ الزبتھ دوئم کے ساتھ 1947 میں شادی کی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -