آئندہ ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عیدمنائی جائے گی،ملک طارق اعوان

آئندہ ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عیدمنائی جائے گی،ملک طارق اعوان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاعوان خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور صدارتی امن ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ آئندہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید منائی جائے گی‘ مرکزی حکومت کی طرف سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین کے لیے مولانا عبدالخبیر آزاد کی تقرری خوش آئند ہے اور اس تقرری سے خیبر پختونخوا سے ماضی میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہوگا وہ گزشتہ روز سوریزی پایان میں مشاروتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پرمرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، ممبر مرکزی کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبد الغفور صاحب، ممبر مرکزی کمیٹی مفتی فضل جمیل رضوی، سابقہ چئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز صاحب، رہنما اہل تشیع علامہ عابد شاکری، مولانا عباس غازی، ندیم بنگش، قاضی سمیع ڈائریکٹر حج، پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمان، مفتی عبدالوکیل اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی تقرری کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں کیونکہ مولانا عبدالخبیر آزاد ایک غیر متنازعہ اور امن پسند شخصیت ہیں کیونکہ میں نے انہیں بہت قریب سے دیکھا ہے وہ اصلاح پسند اور امن پسند شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب مولانا عبدالخبیر آزاد کا انتخاب ہوا تو میں انہیں مبارکباد دینے کے لئے لاہور گیا اور ان سے اپیل کی آپ ملک میں جاری تفریق کا خاتمہ کریں‘ پنجابی‘پختون‘ سندھی، بلوچی، گلگت بلتستان اور کشمیری کا فرق ختم کیا جائے کیونکہ ہمارا دین ایک ہے‘ قرآن پاک ایک ہے‘ اور سبز ہلالی پرچم ایک ہے‘ اس لئے ملک میں روزہ اور عید بھی ایک ہی دن کیا جائے تو نو منتخب چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے مجھے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ ماضی کے کاموں کو نہیں دہرائیں گے‘ سب کو اکٹھے لیکر چلیں گے۔انھوں نے اپنے پہلے دورے کے لیے خیبر پختونخوا کا انتخاب کیا  اور یہ انکا بحشیت  چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  پشاور کا دوسرا دورہ ہے جس سے ان کی خیبر پختونخوا کے لوگوں سے محبت کا پتہ چلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سال مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہو گااور ہمیں امید ہے کہ آئندہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں ہی دن عید اور روزہ ہوگی۔ انہوں نے آخر میں کشمیر و فلسظین کی آزای کے لیے دعا کی اور پشاور پولیس‘ انتظامیہ‘میڈیا اور دیگر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -