کورونا وائرس سے مزید 114 ہلاکتیں،5 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) ملک بھر میں کورونا سے مزید 114 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 50 افراد مرض کا شکار ہوئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 50 افراد میں وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہو گئی ہے۔ وبا سے متاثر 4143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 750، پنجاب 2 لاکھ 48 ہزار 438، خیبرپختونخوا 98 ہزار 301، بلوچستان میں 20 ہزار 241 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 65 ہزار 700، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 کیسز موجود ہیں جبکہ ا?زادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 14 ہزار 461 ہوگئی ہے۔